مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نےاپنے دفتر پرسی بی آئی کےچھا پہ مارنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی کو بزدل او نفسیاتی مریض قرار دے دیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعلی اروند کیجریووال کا کہنا تھا کہ نئی دلی میں ان کے دفتر پر سی بی آئی کی بھاری نفری کا چھاپہ سیاسی مخالفت کی وجہ سے مارا گیا اوراس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت انتقامی سیاست کا آغاز کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مودی مجھے سیاسی طور پر ہینڈل نہ کرسکے تو انہوں نے بزدلانہ انداز اختیار کیا اس لیے مودی ایک بزدل انسان اورنفسیاتی مریض ہیں۔ بھارتی ایوان بالا(راجیہ سبھا) میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اروند کیجریوال کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی کے چھاپے کا کیجریوال سے کوئی تعلق نہیں بلکہ چھاپہ ایک افسر کے خلاف کرپشن کیس کے سلسلے میں مارا گیا۔ کیجریوال کے بیان پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی کو بزدل کہنے پر کیجریوال کومعافی مانگنی چاہئے جب کہ ان کا بیان ناقابل برداشت ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے دفتر پرسی بی آئی کےچھا پہ مارنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی کو بزدل او نفسیاتی مریض قرار دے دیا ہے۔
News ID 1860336
آپ کا تبصرہ