31 جنوری، 2017، 11:16 AM

عشرہ فجر کا آغاز/ حضرت امام خمینی (رہ) کی وطن واپسی کی سالگرہ عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے

عشرہ فجر کا آغاز/ حضرت امام خمینی (رہ) کی وطن واپسی کی سالگرہ عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ اور عشرہ فجر کا آغاز ہوگيا ہے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مبارک میں ان کی واپسی کی سالگرہ عقیدت وطن و احترام کے ساتھ مائی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں  انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ اور عشرہ فجر کا آغاز ہوگيا ہے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مبارک میں ان کی وطن واپسی کی سالگرہ عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں ملک کے اعلی فوجی اور سول حکام  کے ساتھ کچھ غیر ملکی مہمان اور شخصیات بھی موجود ہیں۔

اس تقریب میں انقلابی ترانے پیش کئے جارہے ہیں جبکہ حضرت امام خمینی (رہ) کی وطن واپسی کے ہنگام اللہ اکبر کے نعرے لگائے گئے اطلاعات کے مطابق حضرت امام خمینی (رہ) آج کے دن 9 بجکر 33 منٹ پر وطن واپس پہنچے تھے اور انھوں نے بہشت زہرا (س) میں عوام سے اپنے خطاب میں شاہ کی حکومت کو باطل اور غیر قانونی قرار دیکر اسلامی حکومت کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1870103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha