مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس کے وزير سید محمود علوی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ دہشت گردوں کی گردن پر امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے اپنے فولادی پنجے گاڑ رکھے ہیں۔
ایرانی انٹیلیجنس کے وزير نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کی کڑی اور گہری ںظر ہے اور یہی وجہ ہے کہ دہشت گرد گروہ ایران میں دہشت گردانہ کارروائياں کرنے میں ناکام ہیں جبکہ دیگر ممالک میں دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائياں جاری ہیں۔
مسئلہ فلسطین کی حمایت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انٹیلیجنس کے وزير جناب محمود علوی نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت ایران کا مذہبی، اسلامی ، اخلاقی اور قانونی فریضہ ہے ایران قدیم سے فلسطینیوں کی حمایت کررہا ہے ایران کی طرف سے فلسطینی کی حمایت آشکارا حمایت ہے جس طرح امریکہ اسرائيل کی آشکارا حمایت اور اسے پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہا ہے اسی طرح ایران بھی اپنی توانائی کے مطابق اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کررہا ہے اور ایران کی مدد کا سلسلہ جاری رہےگآ۔انھوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک اگر امریکہ اور اسراغیل کی حمایت ترک کردیں تو مسئلہ فلسطین حل ہوسکتا ہے لیکن بعص عرب ممالک امریکی اتحاد میں شامل ہوکر مسئلہ فلسطین کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور اپنی کرسیوں کی حفاظت کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ