مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر پاکستان کیساتھ دوطرفہ مذاکرات کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ معمول پر لانے کیلیے جاری دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے۔
ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بھارت مذاکرات کے حق میں ہے لیکن موجودہ صورتحال میں نہیں، پاکستان کی جانب سے ملاقات کے حوالے سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کبھی بھی دہشتگردی کو معمول کے طور پر تسلیم نہیں کرے گا، نگروٹہ علاقے میں فوجی کیمپ پر حملہ سرحد پار سے دہشت گردی کی ایک اور مثال ہے، جتنی جلدی پاکستان دہشت گردی کی اعانت ختم کرے گا، اتنی جلدی تعلقات بحال ہوسکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ نگروٹہ حملے میں7سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے حوالے سے اگلے قدم اٹھانے کا کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے مخصوص تفصیلات کے منتظر ہیں، حکومت نے واقعے کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے، اپنی قومی سلامتی کیلیے جو بھی ضروری ہوا کریں گے۔
آپ کا تبصرہ