22 نومبر، 2016، 7:44 PM

ہندوستان کا جوہری بیلسٹک میزائل اگنی ون کا تجربہ

ہندوستان کا جوہری بیلسٹک میزائل اگنی ون کا تجربہ

ہندوستان نے جوہری صلاحیتوں کے حامل اگنی ون بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، جو 700 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے جوہری صلاحیتوں کے حامل اگنی ون بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، جو 700 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ دفاعی حکام کے مطابق میزائل تجربہ ہندوستانی فوج کی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی تربیتی مشقوں کا حصہ تھا۔ زمین سے زمین تک مار کرنے والا یہ میزائل دور تک دھکیل دینے کی صلاحیت کا حامل ہے، جسے عبدالکلام جزیرے کے انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) سے لانچ کیا گیا۔ حکام کے مطابق میزائل کا تجربہ کامیاب رہا، جس سے اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل استعداد میں اضافہ ہوگا۔ 12 ٹن وزن کا حامل اگنی ون میزائل جدید نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے، جو اسے درستگی کے ساتھ اپنے ہدف تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

News ID 1868495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha