8 نومبر، 2016، 6:33 PM

ہندوستانی سفارتخانوں کی 7 ممالک میں ویب سائٹس کو ہیک کرلیا گیا

ہندوستانی سفارتخانوں کی 7 ممالک میں ویب سائٹس کو ہیک کرلیا گیا

یورپ اور افریقہ کے 7 ممالک میں واقع ہندوستانی سفارتخانوں کی سرکاری ویب سائٹس کو نامعلوم ہیکر ز نے ہیک کرکے بہت سی معلومات کو آن لائن پوسٹ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپ اور افریقہ کے 7 ممالک میں واقع ہندوستانی سفارتخانوں کی سرکاری ویب سائٹس کو نامعلوم ہیکر ز نے ہیک کرکے بہت سی معلومات کو آن لائن پوسٹ بھی کردیا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان  وکاس سوروپ نے ویب سائٹس ہیک ہونے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ اس مسئلے کی اطلاع موصول ہوچکی ہے اور ہم اسے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق کپوسٹکی اور کاسیمیئرز نامی ہیکروں نے ٹوئٹر پر دعوی کیا ہے کہ انھوں نے جنوبی افریقہ، لیبیا، ملاوی، مالی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور رومانیہ میں موجود انڈین سفارتخانوں کی ویب سائٹ کو ہیک کیا ہے اور بہت سی معلومات کو آن لائن پوسٹ بھی کردیا گیا ہے۔

News ID 1868163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha