28 اکتوبر، 2016، 3:56 PM

کوہاٹ میں وزیراعظم نوازشریف کے جلسہ کے دوران تصادم

کوہاٹ میں وزیراعظم نوازشریف کے جلسہ کے دوران تصادم

پاکستان کے علاقہ کوہاٹ میں وزیراعظم نواز شریف کے جلسہ گاہ کے باہر پی ٹی آئی اور (نون) لیگ کے کارکنوں میں شدید تصادم اور ایکدوسرے پر پتھراؤکیا گيا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ کوہاٹ میں وزیراعظم نواز شریف کے جلسہ گاہ کے باہر پی ٹی آئی اور (نون) لیگ کے کارکنوں میں شدید تصادم اور ایکدوسرے پر پتھراؤکیا گيا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کےمطابق کوہاٹ میں وزیراعظم نوازشریف کے جلسہ کے دوران جلسہ گاہ کے باہرپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ گئی، کارکنوں کی جانب سے حکومت اوروزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کرنے پرجلسے میں موجود (ن) لیگ کے حامی بھی میدان میں آگئے، دونوں جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد تحریک انصاف اورمسلم لیگ (نون) کے کارکنوں نے ایک دوسرے پرپتھراؤ شروع کردیا جس کے باعث متعداد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔حالات کو بے قابو ہوتا دیکھ کر پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اورآنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی، جس پرسیاسی کارکن منتشر ہوگئے تاہم پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

News ID 1867909

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha