مہر حبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش ہیں۔ ٹرمپ بہانے بازی بند کردیں۔امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی صدر کی تعریفوں کو بھی غیر معمولی قرار دیا۔ خواتین سے متعلق نازیبا گفتگو منظر عام پر آنے کے بعد تنقید کی زد میں آنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ آئندہ ماہ ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ہلری کلنٹن کے حق میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ امریکی صدر باراک اوبامہ نے اس الزام پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کو ئی ہارنے لگے اور کسی پر ذمہ داری ڈالنا شروع کردے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس میں وہ خصوصیات نہیں جو اس کام کے لئے درکار ہوتی ہیں۔
![باراک اوبامہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پروپیگنڈے کو غلط قراردیدیا باراک اوبامہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پروپیگنڈے کو غلط قراردیدیا](https://media.mehrnews.com/d/2016/10/19/3/2246631.jpg?ts=1486462047399)
امریکی صدر باراک اوبامہ نے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش ہیں۔
News ID 1867700
آپ کا تبصرہ