مہر خبررساں ایجنسی نےفرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے جنوبی صوبے ننجیشا ہوئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 18 کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات شیزوشان شہر میں 'لینی کول مائینگ کمپنی' کی جانب سے کوئلے کی کان میں کام جاری تھا۔ حادثے کے بعد ایک متاثرہ فرد کو کان سے زندہ نکالا گیا تھا تاہم بعد ازاں وہ دم توڑ گیا جبکہ دیگر 17 افراد کی لاشیں نکالی گئیں اور دو لاپتہ افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس وقت حادثہ پیش آیا کان میں 20 افراد کام کررہے تھے جن کو نکالنے کیلئے 200 ریسکیو اہلکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
چین کے جنوبی صوبے ننجیشا ہوئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 18 کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1867217
آپ کا تبصرہ