مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ نے ایک ایسے فوجی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک بوقت ضرورت ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرسکیں گے۔ اس بات کا اعلان ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پاریکر اور امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر کے درمیان ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیا گیا۔پینٹاگون میں ہوئی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔معاہدے کے تحت امریکہ اورہندوستان ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کے بری ، بحری اور فضائی اڈے استعمال کرسکیں گے جو رسد پہنچانے اور فوجی ساز و سامان مرمت کرنے کے کام آئیں گےاس موقع پر امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا کہ امریکہ، ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی حمایت کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان اور امریکہ کی باہمی قربت پر پاکستان اور چین کو تشویش لاحق ہے۔
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ایکدوسرے کے فوجی اڈوں کو استعمال کرنے کا معاہدہ
ہندوستان اور امریکہ نے ایک ایسے فوجی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک بوقت ضرورت ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرسکیں گے۔
News ID 1866566
آپ کا تبصرہ