23 اگست، 2016، 3:07 PM

مودی کی مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے لیے مذاکرات پر تاکید

مودی کی مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے لیے مذاکرات پر تاکید

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہے۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال پر جموں و کشمیر کی اپوزیشن جماعتوں کے وفد سے ملاقات کی۔اس موقع پر نریندر مودی نے کشمیر میں کئی ہفتوں سے جاری  کشیدگی  پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کیا۔نریندر مودی کا کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات کے حوالے سے بیان حوصلہ افزاء قرار دیا جارہا ہے مودی نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر کے مسئلے کا دیر پا اور مستقل حل نکالنے کی ضرورت ہے اور مقصد کیلئے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے مذاکرات کا راستہ نکالا جانا چاہیے۔ملاقات میں کشمیری رہنمائوں نے کشمیریوں کے خلاف طاقت کے استعمال پر اپنے خدشات کا اظہار کیا کشمیری وفد کی سربراہی کشمیر  سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کی ۔

News ID 1866415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha