مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست آسام کے ایک مصروف بازار میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 14افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مقابلے میں ایک حملہ آوربھی ماراگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مسلح شخص نے کوکراجھارکے وسط میں موجود تنالی کے علاقے میں ایک ہفتہ وار پرہجوم مارکیٹ میں فائرنگ کردی ۔یہ حملہ اس وقت کیاگیاجب پولیس اور مبینہ حملہ آور کا آمناسامنا ہواتواس نے فائرنگ کردی۔ آسام کے ڈی جی پولیس کے مطابق تین سے چار افراد اس حملے میں ملوث ہیں تاہم ہندوستان ٹائمز کاکہناتھاکہ اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ۔
آسام کے وزیراعلیٰ نے اس حملے پر وزیراعظم نریندرامودی اور وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے بھی رابطہ کیا ہے اور اپنے ایک ٹوئیٹ میں راجناتھ سنگھ کا کہناتھاکہ صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں ۔
ٹائمزآف انڈیا کے مطابق کم ازکم 20منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد مارے جانیوالے حملہ آور سے ایک اے کے 47برآمد کرلی گئی جبکہ مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی، فائرنگ کے علاوہ حملہ آوروں نے ایک دستی بم بھی پھینکا جس سے تین دکانوں کونقصان پہنچا ہے۔
آپ کا تبصرہ