مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کےعالمی شہرت یافتہ باکسر اور سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن محمد علی کلے کا طویل علالت کے بعد 74 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔محمد علی سانس کی تکلیف کی وجہ سے گزشتہ چند روز سے امریکی شہر فینکس کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ محمد علی گزشتہ تین دہائیوں سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے۔ محمد علی کو پہلی انٹرنیشنل فتح 1960 میں ملی،جب انھوں نے روم اولمپک میں سونے کا تمغا جیتا۔ وہ 1964، 1974 اور 1978 میں باکسنگ کے عالمی چیمپیئن رہے۔ 17 جنوری 1942 میں پیدا ہوئے اور 1964 میں اسلام قبول کیا جس کے بعد اس کا نام محمد علی رکھا گیا۔ محمد علی کی نماز جنازہ امریکی ریاست کینٹکی میں ان کے آبائی علاقے لوئس ولی میں ادا کی جائے گی۔
امریکہ کےعالمی شہرت یافتہ باکسر اور سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن محمد علی کلے کا طویل علالت کے بعد 74 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔
News ID 1864494
آپ کا تبصرہ