مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نےصوبہ دیرالزور کے جبل الثردہ علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران 23 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ دیرالزور میں شامی فورسز کی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے جبکہ جبل الثردہ علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران شامی فورسز نے 23 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اس سے قبل روس کے ایک جہاز نے دیرالزور علاقہ میں مقیم شامیوں کے لئے 40 ٹن غذائی اور طبی مواد ارسال کیا۔
![شام کے صوبہ دیرالزور میں 23 وہابی دہشت گرد ہلاک شام کے صوبہ دیرالزور میں 23 وہابی دہشت گرد ہلاک](https://media.mehrnews.com/d/2016/02/07/3/1991079.jpg?ts=1486462047399)
شامی فورسز نےصوبہ دیرالزور کے جبل الثردہ علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران 23 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1864203
آپ کا تبصرہ