14 مئی، 2016، 12:48 AM

ہندوستان میں2 معروف صحافیوں کو قتل کر دیا گیا

ہندوستان میں2 معروف صحافیوں کو قتل کر دیا گیا

ہندوستان میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2 معروف صحافیوں کو قتل کر دیا گیا ،جھاڑ کھنڈ میں نجی چینل کے رپورٹر اور بہارمیں رونامہ ’’ہندوستان‘‘ کے بیورو چیف کو سر میں گولیا ں مار کر قتل کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2 معروف صحافیوں کو قتل کر دیا گیا ،جھاڑ کھنڈ میں نجی چینل کے رپورٹر اور بہارمیں رونامہ ’’ہندوستان‘‘ کے بیورو چیف کو سر میں گولیا ں برسا کر قتل کیا گیا۔ہندوستانی نجی چینل " این ڈی ٹی وی " کے مطابق بھارت میں آزاد میڈیا پر کڑا وقت آیا ہوا ہے ،گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران دو معروف صحافی قتل کر دیئے گئے ،بہار میں ابھی کچھ دیر پہلے ہندی روزنامہ ’’ہندوستان ‘‘ کے بیورو چیف راج دیو رنجن کو ریلوے سٹیشن کے قریب سر اور گردن میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ،راج دیو رنجن شعبہ صحافت سے گذشتہ 24سال سے منسلک تھے ۔

سیوان ضلع کے پولیس سپرنٹنڈیٹ سوربھ کمار کا کہنا ہے کہ راج دیو رنجن پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ رات8بجے کے لگ بھگ اپنی موٹر سائیکل پر پھل مارکیٹ کے قریب سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آور نے انہیں گولیاں مار دیں ،زخمی حالت میں 45سالہ رنجن کو ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ انہوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔ایس پی پولیس کا کہنا تھا کہ ابھی وہ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ رنجن کے قتل کی وجہ کیا ہے اور انہیں کس نے قتل کیا ہے ؟واضح رہے کہ راج دیو رنجن ایک عرصہ سے بہار میں ہونے والی غنڈہ گردی ،سیاسی کرپشن اور لوٹ مار کے حوالے سے بڑے دبنگ انداز میں لکھتے تھے ، اس قتل نے بہار کے صحافیوں کو مشتعل کر دیا اور احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

ادھر ریاست جھارکھنڈ کے چترا ضلع میں ایک نجی نیوز چینل کے 35 سالہ صحافی اکھلیش پرتاپ سنگھ کو بھی نامعلوم افراد نے گذشتہ شب گولی مار کر قتل کردیاتھا، پولیس نے بتایا کہ اکھلیش پر جمعرات کی رات گاؤں کے پنچایت سیکرٹریٹ کے قریب حملہ کیا گیا تھا، اکھلیش کے قتل کے خلاف آج جمعہ کو چترا شہر مکمل طور پر بند رہا۔جھاڑکھنڈ کے وزیر اعلی رگھوور داس نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس ڈائریکٹر جنرل ڈی کے پانڈے سے کہا کہ وہ حملہ آوروں کو جلد سے جلد گرفتار کریں۔

News ID 1863990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha