18 اپریل، 2016، 6:35 PM

ترکی میں مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے منسلک 101 افراد گرفتار

ترکی میں مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے منسلک 101 افراد گرفتار

ترکی کی پولیس نے امریکہ میں مقیم ترکی کے مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے مالی تعلق کے الزام میں 101 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ترکی کی پولیس نے امریکہ  میں مقیم ترکی کے مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے مالی تعلق کے الزام میں 101 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک پولیس کے پاس پاس تاجروں اور فتح اللہ گلن سے منسلک آسیا‘ بینک کے ملازمین سمیت 140 افراد کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں، جن میں سے 101 کو استنبول سمیت ترکی کے 9 شہروں سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کی حکومت نے فتح اللہ گولن کی اسلامی تحریک کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے اور گزشتہ کچھ عرصے سے فتح اللہ گولن  سے وابستہ اخبارات، ٹی وی اسٹیشنز اور دیگر کاروبار کو قبضے میں لیا جارہا ہے، جبکہ ان کے حامیوں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے جبکہ فتح اللہ گولن امیرکہ میں مزے کی زندگی گزار رہے ہیں اور امریکہ انیھں دہشت گرد نہیں سمجھتا۔

اطلاعات کے مطابق جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان پر بھی اس دہشت گرد گروپ کا رکن ہونے اور اس کی مالی معاونت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

News ID 1863402

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha