مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کی جانے والی حالیہ طبی تحقیق کے مطابق کالی مرچ چھاتی اور بڑی آنت کے کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کرکو من نامی مرکب کے ساتھ کالی مرچ کا استعمال دماغی خلیوں کی حفاظت کے لیے بھی نہایت مددگار ہے۔ انھوں نے کہا کہ کالی مرچ میں شامل اجزاء وزن گھٹانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں اور اس کے علاوہ نزلہ و زکام ، ڈپریشن، دل سمیت دیگر مختلف امراض سے بچاؤ میں بھی کالی مرچ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کالی مرچ مناسب کا استعمال چھاتی، جلد اور بڑی آنت کے کینسر سے تحفظ میں بھی مدد دیتا ہے۔
امریکہ میں کی جانے والی حالیہ طبی تحقیق کے مطابق کالی مرچ چھاتی اور بڑی آنت کے کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
News ID 1862182
آپ کا تبصرہ