17 دسمبر، 2015، 1:22 PM

آسٹریلوی انٹیلی جنس کے سربراہ کا اسلام پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ

آسٹریلوی انٹیلی جنس کے سربراہ کا اسلام پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ

آسٹریلوی انٹیلی جنس کے سربراہ ڈنکن لیوس نے سیاستدانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسلام پر بلاجواب تنقید نہ کریں کیوں کہ ان کے اس عمل سے نیشنل سکیورٹی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلوی انٹیلی جنس کے سربراہ  ڈنکن لیوس نے سیاستدانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسلام پر بلاجواب تنقید نہ کریں کیوں کہ ان کے اس عمل سے نیشنل سکیورٹی خطرے میں پڑسکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس چیف کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب مغربی ممالک میں اسلام کے خلاف یلغار کا سلسلہ جاری ہے  اور خاص طور پر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے بیان کے بعد سے مسلم کمیونٹی سمیت ایوان اقتدار میں بھی شدید غم و غصے پایا جاتا ہے جب کہ آسٹریلیا میں بھی سابق وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے حال ہی میں اپنے کام میں لکھا کہ اسلام کی وجہ سے ہمیں پیش آنے والے مسائل سے متعلق ہم مزید انکارنہیں کرسکتے اور اسی طرح دیگر سیاستدانوں کے منفی بیانات کے بعد انٹیلی جنس چیف نے ممکنہ خطرے سے سیاستدانوں کو آگاہ کردیا۔ انٹیلی جنس چیف نے اس حوالے سے لبرل نیشنل اتحاد سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ وہ عوامی سطح پر اسلام سے متعلق اپنے بیانات میں نرمی لائیں اور اگر اسلام مخالف بیانات کا سلسلہ جاری رہا تو نیشنل سیکیورٹی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

News ID 1860360

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha