مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں مصر اور تیونس میں وہابی دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بہیمانہ اقدامات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے وہابی دہشت گردوں کا ایک خاص عقیدہ ہے جس کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ اسلام دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور دہشت گردوں کا بھی اسلام سے کوئی ربط نہیں ہے۔ واضح رہے کہ تیونس کے بم دھماکوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔
![حزب اللہ کی مصر اور تیونس میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت حزب اللہ کی مصر اور تیونس میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت](https://media.mehrnews.com/d/2015/07/13/3/1765810.jpg?ts=1486462047399)
لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ نے مصر اور تیونس میں وہابی دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
News ID 1859852
آپ کا تبصرہ