مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاسٹ اڑیسہ کے ٹیسٹ رینج میں اڈوانس ایئر ڈیفنس سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ بھارتی دفاع حکام کا کہنا ہے کہ میزائل عبدالکلام جزیرے پر نصب سپرسونک میزائل ریڈار پر سنگل ملتے ہی پوزیشن لے لیتا ہے اور دشمن کی جانب سے داغے گئے بلیسٹک میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت کے ڈیفنس ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سپر سونک انٹرسپٹر میزائل کو متعدد ٹریکنگ سسٹم کا جائزہ لینے کے بعد بھارت میں ہی تیار کیا گیا ہے۔
بھارتی حکام نے بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے والے سپرسونک انٹرسپیٹر میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔
News ID 1859765
آپ کا تبصرہ