9 اکتوبر، 2015، 7:46 PM

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید

غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید جب کہ جھڑپوں میں 30 ے زا‏ئد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ادھر اسرائیلی فوجویں نے مسجد الاقصی کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید جب کہ جھڑپوں میں 30 ے زا‏ئد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ادھر اسرائیلی فوجویں نے مسجد الاقصی کو محاصرے میں لے لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق غزہ کی سرحد کے قریب صیہونی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید جب کہ  اسرائیلی فوج سے جھڑپوں کے نتیجے میں 30  سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے مظالم کے نتیجے میں متاثرہ فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے لیے لوگ مظاہرہ کررہے تھے۔ادھر اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں نامہ نگار کی شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک کئی فلسطینی شہید، گرفتار اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

News ID 1858738

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha