مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ چین کے صدر ژی چن پنگ نے کہا ہے کہ ترقی اور امن وقت کی اہم ضرورت ہے اورترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ممالک حمایت کرنی چاہیے۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ممالک کا ہاتھ تھامنا ہو گا، دنیا بھر میں قیام امن کو یقینی بنانا ہو گا۔انہوں نے عالمی ترقی کیلئے چار نکاتی ایجنڈا بھی دیدیا ۔
نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں عالمی رہنماؤں سے خطاب میں چین کے صدر شی ژن پنگ کا کہناتھا کہ ترقی اور امن وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
چینی صدر نے کہا کہ دنیا کو درپیش مسائل کا حل ترقی اور امن میں چھپا ہے، روزگار کے مواقع کی تلاش، ترقی کیلئے ماحول بہتر بنانا، شراکت داری کی ضرورت کو سمجھنااورباہمی روابط کو فروغ دینا آج کی اہم ضرورت ہے۔
چین کے صدر ژی چن پنگ نے کہا ہے کہ ترقی اور امن وقت کی اہم ضرورت ہے اورترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ممالک حمایت کرنی چاہیے۔
News ID 1858450
آپ کا تبصرہ