3 ستمبر، 2015، 12:41 AM

انڈونیشیا میں رات کے9 بجے کے بعد پکڑے گئے جوڑوں کا نکاح کرانے کا قانون نافذ

انڈونیشیا میں رات کے9 بجے کے بعد پکڑے گئے جوڑوں کا نکاح کرانے کا قانون نافذ

انڈونیشیا کے ایک ضلع میں مقامی طور پر قانون نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت رات 9 بجے کے بعد ایک ساتھ پکڑے گئے جوڑوں کا فوری طورپر نکاح کرادیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے ایک ضلع میں مقامی طور پر قانون نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت رات 9 بجے کے بعد ایک ساتھ پکڑے گئے جوڑوں کا فوری طورپر نکاح کرادیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے ضلع پرواکارتا میں مقامی ضلعی ناظم نے ایک قانون نافذ کیا ہے جس کے تحت اگر کوئی جوڑا رات 9 بجے کے بعد ایک ساتھ پایا گیا تو اس کا فوری نکاح کرادیا جائے گا اِس کے علاوہ اگر کوئی لڑکا اپنی دوست کے گھر سے رات 9 بجے کے بعد واپس نہ گیا توان کی بھی فوری شادی کرا دی جائے گی۔

پرواکارتا کے ضلعی ناظم دیدی ملیدی نے اِس قانون کو علاقے کے 200 سے زائد دیہات کے نمبرداروں کے ایک اجتماع میں پیش کیا جہاں اسے متفقہ طور پر منظور کیے جانے کے بعد نافذ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ جو گاؤں اس قانون پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنائے گا اس کی ماہانہ امداد روک لی جائےگی۔قانون سے متعلق ضلعی ناظم کا کہنا تھا کہ اس سے شادی کے بغیر جنسی روابط استوارکرنے کی حوصلہ شکنی ہو گی ۔

News ID 1857848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha