مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خلائی ادارے نے نظام شمسی کے باہر زمین جیسا ایک اور سیارہ دریافت کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کیپلر186 ایف نامی سیارہ زمین سے 490 نوری سال کی دوری پرہے، اسے امریکی خلائی جہازکیپلرنے دریافت کیا ہے جس کی مناسبت سے اس کا نام کیپلر186 ایف رکھا گیا ہے،کیپلر186 ایف ایک دوسرے سیارے کے گرد گردش کررہا ہے اوراس کا رداس تقریباً زمین کے برابرہے، کیپلر186 ایف کا اپنے مداربیضوی کے بجائے زیادہ گول ہے اورسیارے کا اپنے مدارمیں ترچھا پن کم ہے جس کی وجہ سے یہاں زمین اورمریخ کے نسبت موسموں کی تبدیلی نہیں ہوتی ہوگی تاہم اس کا محوری جھکاؤ 23 ڈگری ہے۔ماہرین کے مطابق کیپلر186 ایف کے علاوہ دیگر 4 سیارے بھی اس نظام شمسی کا حصہ ہیں تاہم یہ تمام سیارے زمین سے بڑے ہیں۔ ان سیاروں کو کیپلر 186 بی سی ڈی اور ای کے نام دیئے گئے ہیں۔ کیپلر186 ای اورایف کے مداروں کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے اس بات کا امکان ہے کہ دونوں سیاروں کے درمیان ایک اور سیارہ بھی ہوسکتا ہے جو اب تک دریافت نہیں ہوا۔
امریکی خلائی ادارے نے نظام شمسی کے باہر زمین جیسا ایک اور سیارہ دریافت کرلیا ہے۔
News ID 1856816
آپ کا تبصرہ