مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب حسن روحانی نے آرمی ڈے کی مناسبت سے تہران میں ایک فوجی تقریب سے خطاب میں علاقہ میں جارحیت اور عدم استحکام پیدا کرنے والی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق و شام اور لبنان میں دہشت گردوں کی مالی حمایت کے کیا معنی ہیں ؟ یمن پر بمباری کے کیا معنی ہیں ؟ تم علاقائی عوام کے دلوں میں کینہ کا بیج بو رہے ہو اور تمہیں جلد یا دیر سے منہ توڑ جواب مل جائے گا۔
صدر نے ایران کی مسلح افواج کو یوم مسلح افواج پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ایرانی قوم اور ایران کی مسلح افواج ایک پیج پر ہیں اور دونوں ایکدوسرے کی پشتپناہی کرکے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا رہی ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ مسلح افواج ہمیشہ فرنٹ لائن پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ ایرانی مسلح افواج ایرانی قوم اور علاقائی اقوام کے لئے آرام و سکون کا باعث ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج علاقہ میں امن و ثابت کے خواہاں ہیں اور جو طاقتیں علاقہ میں عدم استحکام پیدا کررہی ہیں اور دوسرے ممالک میں مداخلت کررہی ہیں انھیں جان لینا چاہیے کہ علاقائی عوام سے انھیں جلد یا کچھ دیر میں منہ توڑ جواب مل جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ مظلوم قوموں کا حامی رہا ہے اور آئندہ بھی مظلوم اقوام کی حمایت جاری رکھےگا۔
آپ کا تبصرہ