16 مارچ، 2015، 12:33 PM

چین

دنیا میں اسلحہ کی فروخت میں چین تیسرے نمبر پر

دنیا میں اسلحہ کی فروخت میں چین تیسرے نمبر پر

مہر نیوز/16 مارچ/ 2015 ء : امریکہ اور روس کے بعد دنیا بھر میں اسلحہ فروخت کرنے والے ممالک میں چین تیسرے نمبر پرآگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں دنیا بھر میں اسلحے کی فروخت میں سولہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسلحے کی تجارت کرنے والے ممالک میں اکتیس فیصد برآمدات کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے، جبکہ روس ستائیس فیصد اسلحے کی فروخت کرتا ہے اور دوسرے نمبر پر ہے۔ تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق چین نے اسلحہ کی فروخت میں جرمنی اور فرانس پر معمولی برتری حاصل کرلی ہے۔ پانچ فیصد اسلحے کی فروخت کے ساتھ چین تیسرے نمبر پرآگیا ہے۔ پانچ سالوں میں چین کے اسلحہ کی فروخت ایک سوتینتالیس فیصد رہی۔ بیجنگ سے تین ایشیائی ممالک دوتہائی اسلحہ خرید رہے ہیں۔جن میں پاکستان، بنگلہ دیش اور میانمار شامل ہیں۔

News ID 1851835

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha