مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی میں دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کے مقامی رہنمااور اس کے نائب سمیت 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 8 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10 میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کےبعد رینجرز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت طارق خان عرف چھوٹا عابد، رحمان الدین عرف لالہ،امجد خان اور سردار رب خان کے نام سے ہوئی۔ سرجانی میں دہشت گردوں سے مقابلے میں 2 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق طارق خان عرف چھوٹا عابد کالعدم تحریک طالبان کراچی سجنا گروپ کا ارہنما اور رحمان الدین عرف لالہ نائب تھا جب کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس سمیت دیگر اسلحہ اور سامان برآمد کیا گیا ہے۔
ادھرپولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ سے ہے ۔
آپ کا تبصرہ