7 مارچ، 2015، 10:56 PM

عراق

داعش کو فوجی تربیت اور مشاورت دینے والے تین امریکی اور اسرائیلی مشیرگرفتار

داعش کو فوجی تربیت اور مشاورت دینے والے تین امریکی اور اسرائیلی مشیرگرفتار

مہر نیوز/7 مارچ/ 2015 ء : عراقی ذرائع کے مطابق عراق کے صوبہ نینوا میں عراقی فورسز نے داعش دہشت گردوں کو فوجی تربیت اور مشاورت دینے والے تین امریکی اور اسرائیلی مشیروں کوگرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے سما البغداد نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ نینوا میں عراقی فورسز نے داعش دہشت گردوں کو فوجی تربیت اور مشاورت دینے والے تین امریکی اور اسرائیلی  مشیروں کوگرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے داعش دہشت گردوں کے ایک مرکز پر حملہ کیا جس میں تین امریکی اور اسرائیلی فوجی مشیروں کو گرفتار کرلیا ہے تین فوجی مشیروں کے پاس امریکی اور اسرائیلی پاسپورٹ تھے جبکہ ایک دوسرے غیر ملکی کے پاس خلیج فارس تعاون کونسل کے ایک رکن ملک کا پاسپورٹ تھا۔

عراقی فورسز نے ان افراد کو صوبہ نینوا کے تل عبطہ علاقہ سے گرفتار کیا ہے۔ عرب ذراغع کے مطابق داعش دہشت گردوں کو امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور ترکی کی خفیہ ایجنسیاں تربیت دے رہی ہیں۔

News ID 1851284

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha