18 دسمبر، 2014، 9:18 PM

نائیجیریا

نائیجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے 32 افراد کو ہلاک کردیا

نائیجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے 32 افراد کو ہلاک کردیا

مہر نیوز/18 دسمبر/ 2014 ء : نائیجیریا میں سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے حملہ کرکے 32 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ 185 کے قریب خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے حملہ کرکے 32 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ 185 کے قریب خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

اطلاعات کے مطابق سلفی وہابی دہشت گرد  تنظیم بوکو حرام نے نائیجیریا کے شمال مشرقی گاؤں گمسوری میں حملہ کرکے 32 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ 185 خواتین اور بچوں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ حکام کے مطابق بوکو حرام نے گاؤں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ اتوار کے روز کیا جہاں حملہ آور خواتین اور بچوں کو ٹرک میں بٹھاکر لے گئے اور جاتے ہوئے کئی دیہاتوں کو بھی آگ لگادی، گاؤں پر حملے کی خبر بھی 4 دن بعد ملی کیونکہ علاقے کا مواصلاتی نظام دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں تباہ ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ سلفی وہابی شیاطین دنیا بھر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں اور سلفی وہابی دہشت گرد تنظیموں کو سعودی عرب اور خلیجی عرب ریاستوں سے مالی مدد مل رہی ہے جبکہ انھیں عالمی سامراجی طاقتوں کی جانب سے ہتھیار فراہم کئے جارہے ہیں۔ پاکستان و افغانستان میں طالبان دہشت گرد تنظیم عراق و شام میں داعش اور النصرہ نائیجیریا میں بوکوحرام اور یمن اور دیگر ممالک میں القاعدہ دہشت گرد تنظیموں کی جڑيں سلفی وہابی فکر پر استوار ہیں اور سلفی وہابی فکر اسلام اور عالمی امن کے لئے بہت ـرا خطرہ ہے۔

News ID 1846438

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha