10 دسمبر، 2014، 12:53 PM

جواد ظریف

ایران، تاجیکستان اور افغانستان کے وزراء خارجہ کا عنقریب اجلاس

ایران، تاجیکستان اور افغانستان کے وزراء خارجہ کا عنقریب اجلاس

مہر نیوز/10 دسمبر/ 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے تاجیکستان کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران، تاجیکستان اور افغانستان کے وزراء خارجہ کا عنقریب سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے تاجیکستان کے نائب وزیر خارجہ نظام الدین شمس الدین زاہدی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران، تاجیکستان اور افغانستان کے وزراء خارجہ کا عنقریب سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور تاجیکستان کے ثقافتی ، مذہبی اور تاریخی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی تمام راہیں ہموار ہیں۔ اس ملاقات میں تاجیکستان کے نائب وزير خارجہ نے ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ تاجیکستان کو بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ اسفر کے نتیجے میں دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے میں کافی مدد ملی ہے اور تاجیکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

News ID 1845984

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha