مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور گروپ 1+5 کی سربراہ کتھرین اشٹائن مارچ کے اوائل میں تہران کا دورہ کریں گی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں یورپی یونین کی سربراہ کو تہران کے دورے کی دعوت دی تھی جس کے لئے کوئی خاص وقت مد نظر نہیں رکھا گیا۔ مونیخ اجلاس کے بعد کتھرین اشٹائن نے جواد ظریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ عنقریب تہران کا دورہ کریں گی۔
مہر نیوز/ 5 فروری/ 2014 ء :یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور گروپ 1+5 کی سربراہ کتھرین اشٹائن مارچ کے اوائل میں تہران کا دورہ کریں گی۔
News ID 1832967
آپ کا تبصرہ