مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں تعلیم کیلیے مختص اخراجات میں 5 سے 7 فیصد کمی کے خلاف طلباء اور اساتذہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔ اسپین کے شہرمیڈرڈ میں لاکھوں طلبہ اور اساتذہ نے تعلیمی بجٹ میں 5 سے 7 فیصد کٹوتی کے خلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں اسکول اور یونیورسٹیوں کے طلبہ اور اساتذہ نے ایک دن کا واک آؤٹ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر بل منظور ہوگیا تو تعلیم بہت زیادہ مہنگی ہوجائے گی۔طلبہ نے ڈھول بجا کر وزارت تعلیم کے دفتر تک مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے وزیرتعلیم کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا۔
مہر نیوز/25 اکتوبر/2013ء:اسپین میں تعلیم کیلیے مختص اخراجات میں 5 سے 7 فیصد کمی کے خلاف طلباء اور اساتذہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔
News ID 1829680
آپ کا تبصرہ