مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہپاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کی پولیس نے لاپتہ افراد سے متعلق معاملے میں فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ایک سابق بریگیڈیئر کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں اُنہیں سمن بھی جاری کیےگئے ہیں۔ بریگیڈیئر منصور سعید شیخ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے اور کچھ عرصہ پہلے ہی وہ اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ پولیس افسر کے مطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ منصور سے تفتیش کرنے والوں میں پولیس کے علاوہ سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اکثر لاپتہ افراد دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جن میں بعض لاپتہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
پاکستان
لاپتہ افراد کے متعلق کیس میں آئی ایس آئی کے سابق افسر کے نام سمن جاری/ اکثر لاپتہ افراد طالبان اور القاعدہ کے ساتھ ہیں
مہر نیوز/24 جولائی/2013ء: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کی پولیس نے لاپتہ افراد سے متعلق معاملے میں فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ایک سابق بریگیڈیئر کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں اُنہیں سمن بھی جاری کیےگئے ہیں۔
News ID 1825373
آپ کا تبصرہ