6 جون، 2013، 10:41 AM

جنوبی کوریا

جنوبی کوریا نے مذاکرات کی تجویز کو قبول کرلیا

جنوبی کوریا نے مذاکرات کی تجویز کو قبول کرلیا

مہر نیوز/6 جون /2013ء:جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کی مذاکرات کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے مغربی خبررساں ایجنسیوں کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سئول نے پیونگ یانگ کی  مذاکراتی تجویز کو قبول کرلیا ہے پیونگ یانگ نے آج جنوبی کوریا کو مشترکہ اقتصادی علاقہ کے بارے میں مذاکرات کی دعوت دی  ہے۔ دونوں کوریاؤں کے درمیان بحران پیدا ہونے کے بعد شمالی کوریا نے اپنے 53 ہزار مزدوروں اور کارکنوں کو علاقہ سے نکال لیا تھایہ صنعتی مجموعہ 2004 میں دونوں کریاؤں کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے لئے تاسیس کیا گیا تھا اس اقتصادی مرکز میں دونوں کوریاؤں کے شہری مشترکہ طور پر کام کرتے ہیں۔ اس  صنعتی علاقہ میں جنوبی کوریا کی 123 کمپنیاں کام میں مشغول ہیں۔

News ID 1823005

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha