مہرخبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے انقلابی عوام نے بحرین کے 70 مقامات پر آل خلیفہ کی غاصب حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔ مظاہرین نے بحرین کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ قاسم کے گھر پر آل خلیفہ کے حملے کی بھی شدید مذمت کی۔ بعض مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جن میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بحرینی عوام ملک میں جمہوریت کا مطالبہ اور آل خلیفہ کی امریکہ نواز حکومت کے خآتمہ کا مطالبہ کررہے ہیں۔
مہر نیوز/24 مئی /2013ء:بحرین کے انقلابی عوام نے بحرین کے 70 مقامات پر آل خلیفہ کی غاصب حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔
News ID 1822368
آپ کا تبصرہ