27 اکتوبر، 2012، 1:39 PM

شام کے خلاف سعودی اقدام/ مسلح افراد کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں

شام کے خلاف سعودی اقدام/ مسلح افراد کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں

مہر نیوز/ 27 اکتوبر2012ء:شام کے خلاف سعودی عرب کی معاندانہ پالیسیوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے تازہ اقدام میں جدہ سے شام کے تین سفارتکاروں کو نکال دیا ہے ادھر شام میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ مسلح دہشت گردوں نے عید الاضحی کے موقع پر ہونے والی عارضی جنگ بندی کی متعدد بار خلاف ورزیاں کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شام کی خـبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے خلاف سعودی عرب کی معاندانہ پالیسیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔سعودی عرب نے تازہ اقدام میں جدہ سے شام کے تین سفارتکاروں کو نکال دیا ہے ادھر شام میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ مسلح دہشت گردوں نے عید الاضحی کے موقع پر ہونے والی عارضی جنگ بندی کی متعدد بار خلاف ورزیاں کی ہیں۔

دہشت گردوں نے شام کے شمال مغرب میں فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے جبکہ درعا میں شدت پسندوں نے کار بم دھماکہ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق دمشق سے حلب جانے والی روڈ پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں گزشتہ روز دھماکہ ہوا۔ ذرائ‏ کے مطابق دہشت گردوں کو امریکہ، سعودی عرب، اسرائیل ، ترکی اور قطر ملکر تنخواہ فراہم کررہے ہیں۔

News ID 1729578

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha