مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس اور عراق کے وزراء اعظم نے ماسکو میں 4.2 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات روس کے وزیراعظم دمتری میدودف اور عراقی وزیراعظم نوری المالکی کے درمیان ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہی گئی ہے۔ بیان کے مطابق دونوں ممالک کے حکام نے اس سے قبل اس معاملہ پر بات چیت کی تھی اور اس حوالے سے سمجھوتوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔ سمجھوتوں کے تحت روس عراق کو 4.2 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ اور فوجی سازو سامان فراہم کرے گا۔ ان میں 30 ایم آئی 28 جنگی ہیلی کاپٹروں اور 42 میزائل شامل ہیں جو زمین سے فضاء میں اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ بیان کے مطابق عراق کو مگ 29 لڑاکا طیاروں کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ روس اور عراق کے درمیان معاہدے پرامریکہ نے برہمی کا اظءار کیا ہے۔
مہر نیوز/ 10 اکتوبر2012ء: روس اور عراق کے وزراء اعظم نے ماسکو میں 4.2 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
News ID 1717003
آپ کا تبصرہ