2 اکتوبر، 2012، 10:13 PM

القدس العربی

عرب حکام کا مسجد الاقصی کے بجائے اسرائیل کے ساتھ تعاون

عرب حکام کا مسجد الاقصی کے بجائے اسرائیل کے ساتھ تعاون

مہر نیوز/ 2 اکتوبر2012ء: ایک عرب اخبـار نے مسجد الاقصی پر انتہا پسند یہودیوں کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کے جرائم پر عرب حکام کی بالکل خاموشی اسرائیل کے ساتھ ان کی ہمراہی اور ہمنوائی کا مظہر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اسرائیل کے جرائم پر عرب حکام کی بالکل خاموشی اسرائیل کے ساتھ ان کی ہمراہی اور ہمنوائی کا مظہر ہے اخبار کے مطابق عرب حکام درحقیقت اسرائیلی ایجنٹ ہیں جنھوں نے اسرائیل کے بجائے اپنا رخ شام کی طرف موڑ دیا ہے اخـار کے مطابق عرب عوام کی تمام مشکلات اور مسائل کا سبب وہ عرب حکام ہیں جوخطے میں امریکہ اور اسرائیل آلہ کار ہیں۔ اخـار کے مطابق اسرائیل مسجد الاقصی میں ایک کنیسٹ بنانے کی تلاش میں ہے اور عرب حکام اس سلسلے میں بالکل خآموش ہیں ۔ اخبار کے مطابق عرب حکمراں امریکہ اور اسرائیل کے نمائندے ہیں وہ عرب عوام اور مسلمانوں کے نمائندے نہیں ہیں اخـار کے مطابق اسلامی کانفرنس تنظيم فلسطین اور بیت المقدس کے لئےتشکیل پائی تھی اور آج یہ تنظيم سعودی عرب کی منشا کے مطابق عمل کررہی ہے ۔

News ID 1710949

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha