6 جولائی، 2012، 12:41 PM

لاوروف

شام کے بارے میں مغربی ممالک کی موذیانہ پالیسی پر روس کی شدید برہمی

شام کے بارے میں مغربی ممالک کی موذیانہ پالیسی پر روس کی شدید برہمی

مہر نیوز/ 6 جولائی /2012ء:روس کے وزیر خارجہ نے شام سے متعلق مغربی ممالک کی موذیانہ پالیسی پر انتہائي برہمي اور شديد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کيا ہے کہ مغرب کے جارحانہ عزائم سے شام اور خطےميں ”بڑي جنگ“ چھڑ سکتي ہے.

مہرخبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے شام سے متعلق مغربی ممالک کی موذیانہ پالیسی پر انتہائي برہمي اور شديد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کيا ہے کہ مغربی ممالک  کے جارحانہ عزائم سے شام اور خطےميں ”بڑي جنگ“ چھڑ سکتي ہے. روس کے وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے خبردار کيا ہے کہ مغربي رويے سے شام ميں حالات مزيد خراب ہو رہے ہيں مغربی ممالک شدت پسندوں کی پشتپناہی کررہے ہیں، تشدد روز بروز بڑھ رہا ہے جو بالآخر خطے ميں بہت بڑي جنگ کا پيش خيمہ ہو سکتا ہے. انہوں نے مزيد کہا کہ مغرب نے شام کے صدر بشارالاسد کو ماسکو ميں سياسي پناہ کي تجويز دے کر شام سے متعلق روس کي پوزيشن کو مسخ کرنے کي ناپاک کوشش کي ہے. سرگئي لاروف نے کہا کہ يہ غير سنجيدہ اور اصولوں سے عاري ايسے لوگوں کي کوشش ہے جنہيں خارجہ پاليسي کا علم ہي نہيں. انہوں نے ايک بار پھر خبردار کيا کہ روس شام کے بارے میں سلامتي کونسل کي جانب سے قرارداد مسترد کر دے گا. روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کو اپنی پالیسیاں دیگر ممالک کے سر تھوپنے کا کوئی حق نہیں۔

News Code 1643210

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha