16 جنوری، 2012، 4:10 PM

پاکستان

پاکستانی سپریم کورٹ کا حکومت پر شدید دباؤ/ وزیر اعظم عدالت میں طلب

پاکستانی سپریم کورٹ کا حکومت پر شدید دباؤ/ وزیر اعظم عدالت میں طلب

مہر نیوز-16 جنوری 2012ء:پاکستان کے سپریم کورٹ نے پاکستانی حکومت پر شدید دباؤ قائم کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سپریم کورٹ نے پاکستانی حکومت پر شدید دباؤ قائم کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کو توہینِ عدالت کے معاملے پر اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں انیس جنوری کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔عدالت نے یہ حکم پیر کو قومی مصالحتی آرڈیننس کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے مقدمے کی سماعت کے دوران دیا۔عدالت نے کہا ہے کہ وزیراعظم انیس جنوری کو خود عدالت میں پیش ہوں اس سے قبل سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ یہ تاثر صحیح نہیں کہ چھ آپشنز حکومت کو دیے گئے بلکہ یہ آپشنز تو عدالت کے لیے ہیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے منگل کے روز اپنے متفقہ فیصلے میں چیف جسٹس سے اس معاملے پر لارجر بینچ بنانے کی استدعا کرتے ہوئے چھ آپشنز دی تھیں جن میں وزیر اعظم اور سیکرٹری قانون کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی، این آر او عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کمیشن کی تشکیل کے علاوہ اس معاملے کو عوام یا پارلیمان میں اُن کے نمائندوں کو سپرد کرنے کے بارے میں بھی بات کی گئی تھی۔چیف جسٹس نے اس معاملے کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی خصوصی بینچ تشکیل دیا تھا جس نے پیر کو اسلام آباد میں اس معاملے کی سماعت کی۔

News ID 1510935

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha