7 اکتوبر، 2011، 9:48 AM

امریکہ

امریکہ میں وال اسٹریٹ تحریک کئی ریاستوں تک پھیل گئی // لاس اینجلس میں 11 افراد گرفتار

امریکہ میں وال اسٹریٹ تحریک کئی ریاستوں تک پھیل گئی // لاس اینجلس میں 11 افراد گرفتار

مہر نیوز- 7 اکتوبر2011ء: امریکہ میں بے روز گاری اور عدم مساوات کے خلاف نیویارک سمیت مختلف ریاستوں میں مظاہروںکا سلسلہ جاری ہےامریکی عوام اپنے کھوئے ہوئے حقوق کی باز یابی کے لئےسڑکوں پر نکل آئےہیں، لاس اینجلس میں پولیس نے 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں بے روز گاری اور عدم مساوات کے خلاف نیویارک سمیت مختلف ریاستوں میں مظاہروںکا سلسلہ جاری ہےامریکی عوام اپنے کھوئے ہوئے حقوق کی باز یابی کے لئےسڑکوں پر نکل آئےہیں، لاس اینجلس میں پولیس نے 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیویارک وال اسٹریٹ سے شروع ہونے والے مظاہرے اب امریکہ کی دیگر ریاستوں میں بھی پھیل گئے ہیں۔ واشنگٹن، فلوریڈا، ٹیکساس ، نیوجرسی ، ہوسٹن ، لاس اینجلس اور فلاڈیلفیا میں زبردست مظاہرے کیے گئے ہیں جن میں طلبہ سمیت مزدور یونین اور مختلف تنظیموں کے کارکن بھی شریک ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے امریکہ میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور صہیونیوں کمپنیوں کی منافع وری پر شدید تنقید کرتے ہوئے امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی عوام سے وصول کئے گئے ٹیکساسرائیلی حکومت کو دینا بند کردے اور دیگر ممالک میں بحران پیدا کرنے کے بجائے اپنے ملک میں جاری اقتصادی ، معاشی اور سیاسی بحران کو حل کرے۔

News ID 1426297

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha