27 ستمبر، 2011، 11:04 AM

بحرین

آل خلیفہ حکومت نے 12 سے 15 سال کی 40 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ہے

آل خلیفہ حکومت نے 12 سے 15 سال کی 40 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ہے

مہر نیوز- 27 ستمبر2011ء: بحرین میں امریکہ و اسرائيل نواز آل خلیفہ حکومت کے سنگین اور بھیانک جرائم کا سلسلہ جاری ہے تازہ ترین جرائم میں آل خلیفہ حکومت نے 12 سے 15 سال کی 40 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ہے بحرین کے علماء نے لڑکیوں کی آزادی کے لئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں امریکہ و اسرائيل نواز آل خلیفہ حکومت کے سنگین اور بھیانک جرائم کا سلسلہ جاری ہے تازہ ترین جرائم میں آل خلیفہ حکومت نےمنامہ میں  12 سے 15 سال کی 40 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ہے بحرین کے علماء نے لڑکیوں کی آزآدی کے لئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ بحرین میں شیعوں کی سب سے بڑی جماعت الوفاق نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کے سکیورٹی دستوں نے ان لڑکیوں پر شدید تشدد اور ان  کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا الوفاق کے مطابق گرفتار کی جانے والی لڑکیوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان ہیں اور ان لڑکیوں کو اپنے وکلاء کے ساتھ ملاقات سے بھی منع کردیا گیا ہے الوفاق کے مطابق شیعہ علماء نے آل خلیفہ کے تازہ ترین جرائم کے خلاف کل رات سے ہڑتال شروع کردی ہے اور انھوں نے ان لڑکیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ان لڑکیوں کو آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے اور ہڑتال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بحرینی عوام بحرین میں جمہوریت اور آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں اور آل خلیفہ حکومت امریکہ اور سعودی عرب کے تعاون سے بحرینی عوام کے اس مطالبے کو طاقت کے ذریعہ کچل رہے ہیں۔

News ID 1417840

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha