3 مئی، 2011، 3:20 PM

امریکہ

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ غیر معینہ مدت کے لئے بند

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ غیر معینہ مدت کے لئے بند

امریکہ نے اسامہ بن لادن کے قتل کے بعد انتقامی کارروائی کے خوف سے اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ اور پشاور،لاہور کراچی کے قونصل خانے غیر معینہ مدت تک بند کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے اسامہ بن لادن کے قتل کے بعد انتقامی کارروائی کے خوف سے اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ اور پشاور،لاہور کراچی کے اپنےقونصل خانے غیر معینہ مدت تک عوام کے لیے بند کردیئے ہیں۔ اسلام آباد سے جاری امریکی سفارتخانے کےبیان کے مطابق امریکی سفارتخانے اور پشاور، لاہور، کراچی کے قونصل خانے ایمیگریشن،ویزا اور دیگر معاملات کے لیے عوام کے لیے بند رہیں گے جبکہ امریکی شہریوں کے ہنگامی امور اور دیگر معاملات کے لیے امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے کھلے رہیں گے۔گزشتہ روزاسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد میں کیے گئے آپریشن کے بعد پاکستان میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانےغیر معینہ مدت کے لیے بند کردیے گئےہیں۔

News ID 1304075

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha