مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ کسان، حکومت کی جانب سے ڈھاکہ کے جنوب میں نیا ائرپورٹ تعمیر کرنے کے منصوبے کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔پولیس نے احتجاج کرنے والے کسانوں کو منتشر کرنے کے لیے اُن پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ائرپورٹ کی تعمیر کے لیے حکومت، اِن کسانوں کی زمین، حاصل کرنا چاہتی ہے۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران پولیس کی ایک گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا اور سڑکیں بلاک کر دیں۔
بنگلہ دیش میں پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1244299
آپ کا تبصرہ