مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں آنے والا فناپی نامی سمندری طوفان سے آنیوالے سیلاب اور ہونے والی لینڈ سلائڈنگ سے33 افراد ہلاک اور کم سے کم42 لاپتہ ہیں۔چینی سرکاری ذرائع کے مطابق سمندری طوفان نے گوانگ ڈونگ کے ساحلی علاقوں میں سخت تباہی مچائی ہے۔کئی علاقوں میں متعدد گھروں میں بارش اور سیلاب کا پانی کھڑا ہے،جس کو صاف کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے۔چین کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آنیوالے گھنٹوں میں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں آنے والا فناپی نامی سمندری طوفان سے آنیوالے سیلاب اور ہونے والی لینڈ سلائڈنگ سے33 افراد ہلاک اور کم سے کم42 لاپتہ ہیں۔
News ID 1157315
آپ کا تبصرہ