6 اگست، 2010، 12:37 PM

کشمیر

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع لیہہ میں ایک سیلابی ریلےمیں 60 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع لیہہ میں ایک سیلابی ریلےمیں 60 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کےضلع لیہہ میں موسلادھار بارشوں کے بعد ایک سیلابی ریلے کی زد میں آنے سے کم سے کم 60 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کےضلع لیہہ میں موسلادھار بارشوں کے بعد ایک سیلابی ریلے کی زد میں آنے سے کم سے کم 60 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

لداخ کا سب سے بڑا شہر لیہہ ہے جو تقریباً گیارہ ہزار فٹ کی اونچائی پر واقع ہے اور غیر ملکی سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔اطلاعات کے مطابق سیلاب نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لیہہ شہر اور آس پاس کے دیہات میں اس وقت تباہی مچائی جب لوگ سوئے ہوئے تھے۔

کشمیر کے وزیر سیاحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھاری اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ درجنوں لوگ ابھی لاپتہ ہیں اور امدادی ٹیمیں بہت سے متاثرہ علاقوں تک ابھی پہنچ نہیں پائی ہیں۔ لیکن انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی سیاح کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

اس علاقے میں سلاب سے اتنے بڑے پیمانے پر تباہی پہلی مرتبہ ہوئی ہے اور امداد کے کام میں مدد کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے

News ID 1129069

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha