4 جولائی، 2010، 2:29 PM

کشمیر

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سوپور، بارہمولہ، اننت ناگ ، کپوارہ اور بڈگام اضلاع میں تشدد کی مختلف وارداتوں میں کم از کم بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سوپور، بارہمولہ اننت ناگ ، کپوارہ اور بڈگام اضلاع میں تشدد کی مختلف وارداتوں میں کم از کم بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھرضلع بڈگام، میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کےبعد ضلع کے چاڈورہ قصبہ میں نوگام، کرالہ پورہ، نائیک باغ، اور دیگر بستیوں میں نوجوانوں نے مظاہرے کیے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے ان علاقوں میں سخت سیکورٹی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اِدھر پرانے سرینگر میں سنیچر کو بھی کرفیو رہا تاہم نواحی علاقوں میں پابندیوں میں نرمی کی گئی۔

News ID 1111863

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha