27 جون، 2010، 4:17 PM

ہندوستان

ہندوستان نے پاکستان جانے والےاسلحہ سے لدے ایک بحری جہاز کو پکڑ لیا ہے

ہندوستان نے پاکستان جانے والےاسلحہ سے لدے ایک بحری جہاز کو پکڑ لیا ہے

ہندوستان میں حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے پاکستان جانے والے ایک بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے جس میں بڑی تعداد میں غیر اعلانیہ فوجی اسلحہ لدا ہوا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے پاکستان جانے والے ایک بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے جس میں بڑی تعداد میں غیر اعلانیہ فوجی اسلحہ لدا ہوا تھا۔ کلکتہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل بھوپندر سنگھ کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کو اس وقت تحویل میں لیا گیا جب وہ ہندوستانی شہر کلکتہ کی بلیو ڈائمنڈ بندرگاہ پر لنگر انداز تھا۔

انھوں نے امریکی خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ پاناما میں رجسٹرڈ بحری جہاز ایم وی ایجئن گلوری لائبریا سے روانہ ہوا تھا اور موریشس کے راستے بنگلہ دیش اور وہاں سے کلکتہ پہنچا تھا۔

انھوں نے کہا کہ جہاز کے کپتان کی اطلاع پر معلوم ہوا کہ کلیئرنگ ایجنٹ نے جہاز میں لدے فوجی سامان کے بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں بتایا ہوا تھا ۔انھوں نے بتایا کہ جہاز کے اگلی منزل پاکستان کا شہر کراچی تھا۔

پولیس افسر کے مطابق غیر اعلانیہ فوجی ساز و سامان میں راکٹ لانچرڑ اینٹی ائر کرافٹ گنز شامل ہیں۔ ہتھیاروں کی منزل کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یا آئی ایس پی کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا ہے کہ وہ بحری جہاز کے واقعے کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے ہیں اور جب تک معلومات نہیں ملتی اس پر تبصرہ کرنا قبل از وقت ہو گا۔

News ID 1107799

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha