25 مئی، 2010، 3:47 PM

مہمانپرست

خلیج فارس تعاون کونسل کا اعلامیہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے

خلیج فارس تعاون کونسل کا اعلامیہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نےایران کے تین جزیروں تنب بزرگ ، تنب کوچک اور ابو موسی کے بارے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے اعلامیہ کوبے بنیاد اور ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت قراردیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان مہمانپرست نےایران کے تین جزیروں  تنب بزرگ ، تنب کوچک اور ابو موسی کے بارے میں جدہ میں جاری ہونے والےخلیج فارس تعاون کونسل کے اعلامیہ کو بے بنیاد اورایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت قراردیاہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تینوں جزائر ایرانی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہیں اور بعض عرب ممالک کو امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں پر رقص نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے علاقائی امن و سلامتی کو نقصان پہنچےگا۔

News ID 1089532

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha