8 مارچ، 2010، 10:28 AM

شمالی کوریا

شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کی ہے

شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کی ہے

شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے ملکی سرحدوں کاجوہری ہتھیاروں کے ذریعے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے ملکی سرحدوں کاجوہری ہتھیاروں کے ذریعے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔شمالی کوریا کی فوج کے ترجمانکے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا کے مابین فوجی مشقوں کے دوران واشنگٹن اورسیول کے ساتھ تمام فوجی مذاکرات معطل رکھے جائیں گے۔ ترجمان نے دونوں ممالک کے مابین فوجی مشقوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پرآمنے سامنے بیٹھنے کو غیرمنطقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف امن اور تعاون کی بات کی جاتی ہے اوردوسری جانب جزیرہ نما کوریا میں جوہری جنگ کے کالے بادل لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ ترجمان نے بتایا کہ شمالی کوریا کو اپنے دفاع کیلئے مسلح افواج کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے کا حق حاصل ہے۔

 

News ID 1047592

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha